ہفتہ, نومبر 8, 2025
پاکستانحامد رضا پر الزام بے بنیاد، سرینڈر کیا، گرفتار نہیں ہوئے، بیرسٹر...

حامد رضا پر الزام بے بنیاد، سرینڈر کیا، گرفتار نہیں ہوئے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے خود سرینڈر کیا ہے ان کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حامد رضا سے بات ہوئی ہے ان کی گرفتاری نہیں ہوئی، انہوں نے اپنی مرضی سے سرینڈر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی جب ملاقات ہوگی، اچھی خبریں آئینگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!