ہفتہ, نومبر 8, 2025
پاکستانراولپنڈی، نان بائیوں کی تیسرے دن بھی ہڑتال، دائرہ پنجاب بھر میں...

راولپنڈی، نان بائیوں کی تیسرے دن بھی ہڑتال، دائرہ پنجاب بھر میں پھیلانے کا اعلان، عوام مشکلات کا شکار

راولپنڈی میں جمعہ کو تیسرے دن بھی نان بائیوں کی ہڑتال رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کئی شہری اور طلباء بغیر ناشتہ کئے دفاتر اور سکول روانہ ہوگئے۔

تندروں کی بندش سے بیکریوں سے کیک رس، بن اور شیر مال کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان بائیوں نے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر تک پھیلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے کہا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں، ساڑھے 10 ہزار روپے بوری سرخ آٹا خرید کر 14روپے روٹی کی فروخت ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے، انتظامیہ سے مذاکرات کوئی فائدہ نہیں۔ دوسری جانب عوام نے اعلی حکام سے مسئلہ جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!