اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین کے مغربی علاقوں کی ترقی کے لیے تجارتی راہداری عالمی رابطوں...

چین کے مغربی علاقوں کی ترقی کے لیے تجارتی راہداری عالمی رابطوں میں اضافے کاذریعہ بن گئی ہے

ہیڈ لائن

چین کے مغربی علاقوں کی ترقی کے لیے تجارتی راہداری عالمی رابطوں میں اضافے کاذریعہ بن گئی ہے

جھلکیاں

تجارتی راہداری عالمی رابطوں میں اضافے کے لیے چین نے جو اقدامات اُٹھائے اس کی وجہ سے 124 ممالک کی 523بندرگاہیں آپس میں منسلک ہو گئی ہیں۔ علاوہ ازیں رواں سال اگست کے اوائل تک 30 ہزار سے زائد چین یورپ مال بردار ٹرینیں تجارتی راہداری کے ذریعے چلائی جا چکی ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1. نئے بین الاقوامی ساحل سمندر تجارتی راہداری کے مختلف مناظر

2. ساؤنڈ بائٹ (چینی): سونگ ہی تاؤ،جنرل منیجر، شینگ گانگ ٹرمینل کمپنی لمیٹڈ، گوانگسی

3. نئے بین الاقوامی ساحل سمندر تجارتی راہداری کے مختلف  مناظر

تفصیلی خبر:

مغربی چین اور آسیان کے رکن ممالک کے صوبائی سطح کے علاقوں کی طرف مشترکہ طور پرتعمیر کردہ نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور نے 124 ممالک اور خطوں میں 523 بندرگاہوں تک  رسائی پیدا کر لی ہے۔

یہ تجارتی راہداری چین کے چونگ چھنگ میں واقع اپنے آپریشنل مرکز سے ،عالمی بندرگاہوں کو ریلوے ،سمندری راستوں اور شاہراہوں کے ذریعے  چین کےجنوبی صوبائی علاقوں  گوانگسی اور یوننان سے جوڑتی ہے۔

نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور کے نقل وحمل اور آپریشن کےرابطہ سینٹر کے مطابق رواں سال اگست کے اوائل تک 30 ہزار سے زائد چین یورپ مال بردار ٹرینیں تجارتی راہداری کے ذریعے چلائی جا چکی تھیں۔

ساؤنڈبیٹ (چینی): سونگ ہیتاو، شینگ گانگ ٹرمینل کمپنی، لمیٹڈ، گوانگسی کے جنرل منیجر

"جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، اصل میں ایک باڑ تھی جو مرکزی ریلوے اسٹیشن کو بندرگاہ سے الگ کرتی تھی۔ اس باڑ کو جون 2023 میں ہٹا دیا گیا تھا ، جس کا مطلب ہے کہ اب بندرگاہ اور ریلوے بغیر کسی رکاوٹ کے منسلک ہیں اور مربوط رابطوں اور انتظامات کو مکمل کرتے ہیں۔ اس سے ریلوے اور گودی کے درمیان ٹرانس شپمنٹ کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔”

یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  کا ایک تاریخی منصوبہ ہے اور اس راہداری منصوبےکو چین کے مغربی خطے کی بڑے پیمانے پر ترقی کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

 گزشتہ پانچ سالوں میں، تجارتی راہداری کے ذریعے منتقل ہونے والی اشیاء کی اقسام 80  سے بڑھ کر 1,150 سے زائد ہوگئی ہیں، جن میں الیکٹرانک مصنوعات، چھوٹے گھریلو آلات اور کھانا شامل ہیں۔

تجارتی راہداری نے اب اندر ونی اور بیرونی ترسیلات کے درمیان تقریباً توازن قائم کر لیا ہے۔

 نان ننگ ، چین سے  نمائندہ  شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!