پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین اور یورپی یونین کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق...

چین اور یورپی یونین کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق مشاورت جاری

پیرس موٹرشو 2024 میں بی وائی ڈی ، ایکس پھنگ اور لیپ موٹر سمیت 9 صف اول کی چینی ساختہ گاڑیوں کی نمائش۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یورپی یونین چینی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کی قیمتوں کے تعین سے متعلق مخصوص تفصیلات پر مبنی گہری مشاورت میں مصروف ہیں۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چھیان نے یہ بات جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں چینی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کے عائد کردہ ٹیکس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین کی تکنیکی ٹیم 2 نومبر کو بیجنگ پہنچی تھی اور دونوں اطراف کے درمیان "عملیت پسندی اور توازن” کے اصول کے تحت مشاورت ہوئی۔

یورپی یونین نے 29 اکتوبر کو ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چین کے ساتھ قیمتوں کے تعین سے متعلق مشاورت جاری رکھیں گے۔

چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور ٹریڈ کمشنر والڈس ڈومبروسکس کے درمیان 25 اکتوبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت ہوئی تھی جس میں فریقین نے مذاکرات سے اختلافات حل کرنے کا سیاسی عزم ظاہر کیا تھا۔

فریقین نے چینی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس کو حل کرنے کے لئے قیمتوں  کے تعین سے متعلق اپنا عزم واضح کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!