چینی صدر شی جن پھنگ نے کلاسیکی عہد کی افتتاحی عالمی کانفرنس کے لئے ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ کانفرنس کا عنوان ’’کلاسیکی تہذیبیں اور جدید دنیا‘‘ ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے کلاسیکی عہد کی افتتاحی عالمی کانفرنس کے لئے تہنیتی خط ارسال کیا ہے۔
’’کلاسیکی تہذیبیں اور جدید دنیا ‘‘ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس جمعرات کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور یونان کے اشتراک سے ہونے والی اس کانفرنس اور ایتھنز میں کلاسیکی تعلیم کے چینی سکول کے افتتاح سے تہذیبوں کے تبادلے کا نیا پلیٹ فارم قائم ہوا ہے۔ اس پلیٹ فارم سے چین، یونان اور دنیا بھر کی دیگر اقوام کے درمیان باہم سیکھنے کے عمل میں مدد ملے گی۔
