کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی و قانونی امور کے کمیشن کے سربراہ چھن وین چھنگ بیجنگ میں کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار چھن وین چھنگ نے امن وامان کے لئے زیادہ جامع اور معیاری سہولیات پر زور دیا ہے تاکہ عوام کے تنازعات کو ایک ہی جگہ پر حل کیا جا سکے۔
معاشرے میں ممکنہ تنازعات کی روک تھام میں قانون کی حکمرانی کو بڑھانے اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کی خاطر معیار بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے کمیشن برائے سیاسی و قانونی امور کے سربراہ چھن وین چھنگ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جانی چاہئے کہ عوام کے تمام خدشات یا شکایات کو قانون کے مطابق حل کیا جائے۔
چھن وین چھنگ نے قانون نافذ کرنے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے تنازعات کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے رابطوں کو مضبوط اور اعداد وشمار کومربوط بنائیں، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عوام کو یہ احساس ہو کہ ہمیشہ انصاف ہوگا۔
