اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلصوفیہ میں چین بلغاریہ کانفرنس کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور

صوفیہ میں چین بلغاریہ کانفرنس کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور

بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں صوفیہ پیونی گارڈن کی نقاب کشائی کی تقریب میں شہری تصویری نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

صوفیہ(شِنہوا)بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں چین بلغاریہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ کانفرنس کا موضوع  "بلغاریہ اور چین کے تعلقات کی تاریخ اور امکانات: سیاست اور معیشت” تھا۔

ایک روزہ کانفرنس سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی۔ تقریب میں تقریباً 100 سیاستدان، عوامی شخصیات اور ماہرین نے دو طرفہ اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

کانفرنس کے نام ایک خط میں بلغاریہ کے صدر رومن رادیو نے چین کو بلغاریہ کے لئے ایک اہم شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلغاریہ نے ہمیشہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دی ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی نے تقریب کے نام ایک خط میں کہا کہ چین اور بلغاریہ کے درمیان دوستی عالمی تبدیلیوں کے باوجود پائیدار ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے دوستی کو دونوں ممالک کے لئے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلغاریہ میں چین کے سفیر دائی چھنگ لی نے چین اور بلغاریہ کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر روشنی ڈالتے ہوئے اعلیٰ معیار اور عملی تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے  پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!