اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کی جیت سے عالمی معیشت کو خطرات لاحق ہیں، گورنر فرانسیسی...

ٹرمپ کی جیت سے عالمی معیشت کو خطرات لاحق ہیں، گورنر فرانسیسی مرکزی بینک

بینک آف فرانس کے گورنر فرانسوا ویلروئے ڈی گلہاؤ ایک تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

پیرس(شِنہوا)فرانس کے مرکزی بینک کے گورنر نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے عالمی معیشت کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

فرانس کے شہر لیون میں ایک کانفرنس کے دوران بینک ڈی فرانس (بی ڈی ایف) کے گورنر فرانسوا ویلروئے ڈی گلہاؤ نے فرانسیسی روزنامے لی فیگارو کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ ممکنہ طور پر دنیا میں ہر جگہ زیادہ تحفظ پسندی، زیادہ افراط زر اور کم ترقی کا باعث بنے گی۔

فرانسیسی بینک کے گورنر نے کہا کہ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے تحت امریکی بجٹ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے، جس سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوسکتا ہے اور عالمی اقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوسکتےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی انتخابات یورپی باشندوں کے لئے ” بیداری کااشارہ” ہونا چاہئے کیونکہ یورپ واضح کمزوریوں کے ساتھ نئی صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!