اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بڑے الیکٹرک بحری کنٹینر جہازوں کی تعمیر کا آغاز

چین میں بڑے الیکٹرک بحری کنٹینر جہازوں کی تعمیر کا آغاز

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کی ننگ بو ژوشان بندرگاہ کے مائی شان بندرگاہی علاقے میں ایک مال بردار جہاز لنگرانداز ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک بحری جہازساز کارخانے میں دنیا کے سب سے بڑے 10 ہزار ٹن وزنی مکمل الیکٹرک بحری کنٹینر جہاز کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی میں 2 ذہین کنٹینر جہاز تعمیر کئے جا رہے ہیں جن میں سے ہر ایک کی گنجائش تقریباً 740 بیس فٹ مساوی یونٹ (ٹی ای یو) ہوگی۔

الیکٹرک بحری جہازوں کی تعمیر چین کے سمندری نقل و حمل کے شعبے میں کاربن کے صفر اخراج کے نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک نے 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی اور 2060 تک کاربن کے مکمل خاتمے کا ہدف مقرر رکھا ہے۔

چین اس وقت کنٹینر کی نقل وحمل میں عالمی سطح پر سرفہرست ہے اور اس کی بین الاقوامی سمندری نقل و حمل کا حجم 2023 میں دنیا کی مجموعی نقل وحمل کا تقریباً ایک تہائی تھا۔

زیر تعمیر مال بردار جہاز کی لمبائی تقریباً 128 میٹر ہے جس کی رفتار کی حد 11.5 ناٹ ہوگی۔ ہر جہاز 10 کنٹینرائزڈ بیٹریوں کی مدد سے چلے گا۔ بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کے بعد جہاز ساحل پر بجلی سے ریچارج ہونے یا فوری توانائی کے لئے بیٹریاں تبدیل کرنے کی صلاحیت کا حامل بھی ہوگا۔

بحری جہاز ساز ادارے کے ایک ٹیکنیشن شو ہائی بو کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسی لیتھیم بیٹریاں استعمال کی ہیں جو مجموعی طور پر 1 ہزار 900 کلوواٹ بجلی پیدا کرسکتی ہیں جو چین میں سب سے بڑی گنجائش ہے۔

یہ جہاز دیگر ذہین خصوصیات کے ساتھ کھلے پانیوں میں خود مختار طریقے نیویگیشن کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!