چین ، قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی بیجنگ میں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کےاجلاس کے موقع پر منعقدہ قانون سازوں کے سمپوزیم سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی نے عوامی کانگریس کے نائبین پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کے تحت اپنے فرائض انجام دے کر پارٹی اور ملک کو عوام سے جوڑنے میں پل کا کردار ادا کریں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیور کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے یہ بات قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ قانون سازوں کے سمپوزیم میں کہی۔
ژاؤ نے کہا کہ نائبین کو اپنی سیاسی قابلیت اور شعور میں اضافہ کرنا اور قانون کی بنیاد پر فرائض کی انجام دہی میں اپنی صلاحیت بہتر بنانی چاہئے۔
انہوں نے نائبین پر زور دیا کہ وہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کے خدشات سے آگاہی کے لئے معائنے اور تحقیقات میں حصہ لیں۔
ژاؤ نے ان پر زوردیا کہ وہ ادارہ جاتی اور قانونی پہلوؤں پر جامع تجزیہ اور تجاویز دیں، اور متعلقہ تجاویز و سفارشات میں لوگوں کی دانشمندی اور خدشات کو بھی شامل کریں۔
