اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ نے وسطی ایشیا کے لئے مال بردار ٹرین کا آغاز کردیا

سنکیانگ نے وسطی ایشیا کے لئے مال بردار ٹرین کا آغاز کردیا

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقہ کے الاتو پاس پر مال بردار ٹرینیں روانگی کے لئے کھڑی ہیں-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ووسو سے گاڑیوں کے پرزہ جات کے 45 کنٹینرز لے جانے والی ایک ٹرین روانہ ہوگئی ہے جس سے سنکیانگ کو قازقستان کے الماتے شہر سے ملانے والی بین الاقوامی مال بردار ٹرین روٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

ووسو مال بردار ٹرین سٹیشن کو ستمبر میں چین۔یورپ ریلوے ایکسپریس کے لئے روانگی کے ایک سرکاری مقام کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، اس اقدام کا مقصد آمدورفت کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سنکیانگ اور وسطی ایشیا کے مابین تجارت کو فروغ دینا ہے۔

اس ماہ سٹیشن سے 4 مال بردار ٹرینیں روانہ ہوں گی اور وہ وسطی ایشیائی اور یورپی منڈیوں میں سامان پہنچانے کے لئے چین اور قازقستان کی سرحد پر واقع سنکیانگ کی 2 زمینی بندرگاہوں الاتو پورٹ یا ہورگوس پورٹ سے گزریں گی۔

نئے روٹ سے زرعی و صنعتی مصنوعات اور دیگر مقامی اشیا کی برآمد میں مدد ملے گی جبکہ سنکیانگ اور دیگر چینی منڈیوں میں  داخلے کی سہولت بھی ملے گی جس سے صارفین کے انتخاب میں اضافہ ہوگا۔

30 ہزار ٹن سالانہ برآمدات کی حامل ٹماٹر پروسیسنگ کمپنی کے سیلز منیجر ژونگ گوانان کا کہنا ہے کہ نئے مال بردار روٹ اور ووسو ریلوے سٹیشن کے افتتاح سے نقل وحمل کی لاگت اور فاصلے میں کمی آئے گی اور کاروباری اداروں کا وقت بچے گا۔

چائنہ  ریلوے ارمچی گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق 2024 کے پہلے 10 مہینوں میں چین اور یورپ کے درمیان 13 ہزار 500 مال بردار ٹرینیں الاتو یا ہارگوس کی ریلوے بندرگاہوں سے گزریں، جو گزشتہ سال کی نسبت 13.4 فیصد اضافہ ہے جبکہ مال برداری کے  2 کروڑ 37 لاکھ 60 ہزار ٹن مجموعی حجم کے حساب سے سالانہ 12.3 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری سے اگست تک سنکیانگ کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 30.9 فیصد بڑھ کر 285.32 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!