اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی غیر ملکی تجارت میں اکتوبر کے دوران تیزی

چین کی غیر ملکی تجارت میں اکتوبر کے دوران تیزی

چین کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مجموعی درآمدات وبرآمدات میں اکتوبر کے دوران یوآن کے حساب سے گزشتہ سال کی نسبت 4.6 فیصد اضافہ ہوا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی غیر ملکی تجارت میں اکتوبر کے دوران تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مضبوط معاشی رفتار کی نشاندہی کرتا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدات و برآمدات میں یوآن کے حساب سے گزشتہ سال کی نسبت 4.6 فیصد اضافہ ہوا، جو ستمبر میں 0.7 فیصد اضافے سے زیادہ ہے۔

پہلے 10 ماہ میں ملک کی غیر ملکی اشیا کی تجارت سالانہ بنیاد پر 5.2 فیصد بڑھ کر 360 کھرب 20 ارب یوآن (تقریباً 50 کھرب امریکی ڈالر) ہوگئی۔ برآمدات میں 6.7 فیصد اور درآمدات میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔

جی اے سی کے محکمہ شماریات اور تجزیہ کے ڈائریکٹر لیو ڈالیانگ نے بتایا کہ چین بہتر معیار اور مستحکم حجم کے ساتھ پورے سال کے غیر ملکی تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!