اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانخیبرپختونخوا،3روز میں تمام سرکاری اداروں سے نگران دور میں ہونیوالی بھرتیوں کا...

خیبرپختونخوا،3روز میں تمام سرکاری اداروں سے نگران دور میں ہونیوالی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب

خیبرپختونخوا حکومت نے 3روز میں تمام سرکاری اداروں سے نگران دور میں ہونیوالی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام سرکاری تمام سرکاری محکموں 3روز میں نگران دور میں ہونیوالی بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نامکمل یا غیر تصدیق شدہ ڈیٹا بھیجنے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق تمام موصول ڈیٹا کو محکمہ خزانہ سے تصدیق کرایا جائے گا۔ مراسلے کے مطابق صوبائی وزراء پر مشتمل کمیٹی کے پہلے 4نومبر کے اجلاس میں بعض ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے نامکمل اور غلط ریکارڈ بھیجا گیا تھا۔

تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22جنوری 2023ء سے 29فروری 2024ء تک بھرتیوں کا ڈیٹا فراہم کریں، خصوصی فارمیٹ پر مشتمل پرفارمے میں بھرتیوں کے مکمل کوائف نام، کیٹیگری، پوسٹ، سکیل و دیگر تفصیلات بھیجی جائیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!