جاپانی کمپنی نے بغیر ہوا والے ٹائر تیار کرنے پر کام شروع کر دیا، گاڑی چلانے والوں کو ٹائروں کے پنکچر ہونے یا ٹائروں میں ہوا بھر کر رکھنے کی فکر نہیں کرنی پڑے گی۔ٹائر بنانے والی جاپانی برج اسٹون نے کہا ہے کہ س پراڈکٹ میں ایک رال استعمال کی گئی ہے جو پائیدار بھی ہے اور لچکدار بھی، تاکہ گاڑی کے وزن کو سہارا دے سکے۔
کمپنی ان ٹائروں کو 2026 میں مارکیٹ میں لا ئے گی، ابتدا میں یہ ٹائر 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اور سیاحتی جیسے پبلک مقامات پر استعمال ہونے والی گاڑیوں کے لیے تیار کیے جائیں گے۔کمپنی کے ایک عہدیدار اِیوابوچی یوشی نوری نے کہا ہے کہ ٹائروں کی ٹیکنالوجی میں ترقی بہت اہم ہے کیونکہ یہ ٹائر زمین سے مواصلت قائم کرتے ہیں اور انسانی زندگی کو سہارا دیتے ہیں، ان کا ارتقا جاری رکھا جانا چاہیے۔
