منگل, اکتوبر 7, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم ورکرز پارٹی آف کوریا کی 80 ویں یوم تاسیس کی...

چینی وزیراعظم ورکرز پارٹی آف کوریا کی 80 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں گے

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کی تقریب کے سلسلے میں بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کی فائل فوٹو-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کی مرکزی کمیٹی اور عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کی حکومت کی دعوت پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ 9 سے 11 اکتوبر تک ڈبلیو پی کے کی 80 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت اور ڈی پی آر کے کا  خیرسگالی سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور وزیراعظم لی چھیانگ ڈی پی آر کے کے دورے میں پارٹی اور حکومت کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔

 وزیراعظم لی چھیانگ کے دورے کے مقصد اور چین کی توقعات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین اور ڈی پی آر کے روایتی دوست اور پڑوسی ہیں اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی حکومت کی مستقل حکمت عملی یہ ہے کہ چین اور ڈی پی آر کے کے تعلقات کو مضبوط کیا جائے اور اسے مزید فروغ دیا جائے۔

ترجمان نے اس بات کا ذکر کیا کہ رواں سال ورکرز پارٹی آف کوریا کے قیام کا 80 واں یوم تاسیس ہے اور چین اس موقع پر ڈی پی آر کے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں پارٹیوں اور ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ اتفاق رائے کی روشنی میں تزویراتی روابط کو مضبوط کیا جائے، تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے اور چین- ڈی پی آر کے کی روایتی دوستی اور شراکت داری کو مزید آگے بڑھایا جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!