منگل, اکتوبر 7, 2025
انٹرنیشنلچینی ہسپتال برداربحری جہاز نے فجی کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے،...

چینی ہسپتال برداربحری جہاز نے فجی کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے، وزیر دفاع

فجی کے شہر سووا پہنچنے پر چینی بحریہ کا ہسپتال بردار جہاز "سلک روڈ آرک” لنگر انداز ہو رہا ہے-(شِنہوا)

سووا(شِنہوا)فجی کے وزیر دفاع اور سابق فوجیوں کے امور کے وزیر پیو ٹیکو دوادوا نے کہا ہے کہ چینی بحریہ کے ہسپتال بردار جہاز "سلک روڈ آرک” نے فجی کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں جو دیکھ بھال، خدمت اور خیر سگالی کی ایک خوش آئند علامت ہے۔

ٹیکو دوادوا نے یہ بات  "سلک روڈ آرک” کے ڈیک پر ہونے والی ایک استقبالیہ تقریب کے دوران  کہی۔ یہ بحری جہاز فجی میں "مشن ہم آہنگی-2025” انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران اس جہاز اور اس کے عملے کی جانب سے دی گئی خدمات کا میں فجی کی حکومت کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خدمت بڑی مہارت کے ساتھ انجام دی گئی ہے۔

ٹیکو دوادوا نے کہا کہ فجی عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا بحرالکاہل کا پہلا جزیرہ ملک ہے۔ فجی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور صحت اور آفات کے ردعمل جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ عملی تعاون کو مسلسل مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

فجی میں چین کے سفیر ژو جیان نے کہا کہ "سلک روڈ آرک” صرف زندگی کا ایک جہاز نہیں ہے جو صحت کا تحفظ کرتا ہے اور امید دیتا ہے بلکہ یہ امن کا ایک جہاز بھی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دیتا ہے اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھتا ہے۔

چینی بحریہ کا ہسپتال بردار جہاز "سلک روڈ آرک” فجی کے شہر سووا کی بندرگاہ  میں داخل ہورہا ہے-(شِنہوا)

چینی سفیر نے کہا کہ چین فجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ملک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم مسائل پر مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت کریں اور بین الاقوامی مساوات اور انصاف کا بھرپور دفاع کریں۔

بحری جہاز سلک روڈ آرک  یکم اکتوبر کو فجی پہنچا، جہاں اس نے 7 روزہ دوستانہ دورہ اور انسانی ہمدردی کی طبی خدمات کا مشن شروع کیا۔ یہ سلک روڈ آرک  کا فجی کا پہلا دورہ ہے۔

فجی پہنچنے کے بعد سے "سلک روڈ آرک” نے اب تک 1,241 طبی مشورے دیئے ہیں اور سرجری کی 187 خدمات انجام دی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!