جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز میں اسپنرز کیخلاف کھیلنے کیلئے خود کو تیار کر لیا۔
پاکستان روانگی سے قبل پریٹوریا میں جنوبی افریقا ٹیسٹ ٹیم کا مختصر کیمپ لگایا گیا جہاں جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ جب آپ ہوم گراونڈ پر کھیل رہے ہوں تو جیسی چاہیں آپ وکٹ تیار کرتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کی طرح ہی سب کچھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی پچز پر پھر دونوں ٹیموں کے بیٹرز کے لیے مشکل پیش آتی ہے بہرحال ہم اپنے اسکواڈ سے خوش ہیں اور کنڈیشنز جیسی بھی ہوں ہمیں اپنا کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 3 اسپنرز ہیں اور وہ چیلنج کرتے ہیں، ان کا رول ہمارے لیے بڑا اہم ہوگا۔ واضح رہے کہ اکستان اور جنوبی افریقاکی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گا۔
