منگل, اکتوبر 7, 2025
پاکستانسابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیل کی قید سے رہا، اسحاق ڈار کی...

سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیل کی قید سے رہا، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسرائیلی فورسز نے صمود فلوٹیلا میں شامل جماعت اسلامی کے رہنماء سینیٹر مشتاق احمد سمیت 131 افراد کو رہا کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے وہ اس وقت عمان میں پاکستان کے سفارتخانے میں محفوظ اور صحتمند ہیں، سفارتخانہ ان کی خواہشات اور سہولت کے مطابق وطن واپسی میں مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

اسحاق ڈارنے لکھا کہ میں ان تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے معاملے میں فعال کردار ادا کیا اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مشتاق احمد سمیت 131 افراد کو ڈی پورٹ کرتے ہوئے اردن پہنچایا ہے۔

دوسری جانب اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ مشترکہ انتظامات کے بعد تمام ڈی پورٹ افراد حسین پل کے ذریعے اردن میں داخل ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ اردن پہنچے والے افراد میں بحرین، تیونس، الجیریا، عمان، کویت، لیبیا، پاکستان، ترکیہ، ارجنٹائن، آسٹریلیا، سربیا، جنوبی افریقا، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکا ،یوراگوئے برازیل، کولمبیا، جمہوریہ چیک، جاپان، میکسیکواور نیوزی لینڈ کے شہری شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!