منگل, اکتوبر 7, 2025
تازہ ترینچین بھر میں وسط خزاں کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے...

چین بھر میں وسط خزاں کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منایاگیا

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ننگبو میں ایک پریڈ کے دوران روایتی لباس میں ملبوس فنکار نظر آ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں پیر کے روز منایا جانے والا وسط خزاں کا تہوار رواں سال کے قومی دن کی تعطیلات کے ساتھ منایا گیا جس کے باعث اکتوبر کا آغاز ملک بھر میں خوشیوں، سفر اور خاندانی میل ملاپ کے ایک تہوار میں بدل گیا۔

بیجنگ سے چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن جانے والی ایک ہائی سپیڈ ٹرین میں مسافر لی اور ان کی کم سن بیٹی نے چاند کی شکل کے پنکھے بنانے کی ایک دستکاری سرگرمی میں شرکت کی جو اس تہوار میں چاند اور اتحاد کی علامت ہے۔

لی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی توقع نہیں تھی کہ ہم ٹرین میں اتنا دلچسپ پروگرام دیکھیں گے۔ میری بچی نے بھی ثقافتی ورثے کے بارے میں سیکھا۔ اس کی بیٹی نے خوشی سے کہا کہ میں یہ پنکھا اپنی نانی کو شی آن میں تہوار کے تحفے کے طور پر دوں گی۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی 8 روزہ چھٹیوں کے دوران چین بھر میں سفری سرگرمیوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف چھٹیوں کے پہلے نصف حصے میں تقریباً 1.24 ارب مسافر دورے کئے گئے۔

اگرچہ خاندانی ملاپ اس تہوار کا مرکزی موضوع رہا۔ بہت سے افراد نے سفر کو بھی جشن کا ذریعہ بنایا۔

چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین میں حئی لونگ جیانگ سے آنے والی سیاح لی وین جیا نے اپنی بیٹی کو روایتی ہانفو لباس پہنایا اور مقامی پارک میں وسط خزاں تہوار سے متعلق سرگرمیوں میں شریک ہوئیں۔

لی نے کہا کہ بچوں کو کھیل اور کہانی کے ذریعے روایتی ثقافت سے جوڑنا انتہائی بامعنی ہے۔ پھر ہم سب مل کر چاند کی خوبصورتی کو سراہتے ہیں اور مون کیکس کھاتے ہیں۔

چین کی شمالی تیانجن بلدیہ کے قدیم قصبے یانگ لیو چھنگ کی گلیاں روایتی لالٹینوں اور یانگ لیو چھنگ طرز کی لکڑی کی چھپائی والی پینٹنگز سے سج گئیں۔

تیانجن یانگ لیو چھنگ کلچرل اینڈ ٹورازم کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر گاؤ جئی نے کہا کہ ہم نے روایتی آرٹ اور تہوار کو یکجا کیا تاکہ لوگ روایت سے لطف اندوز ہوسکیں۔ رات کو ڈرون آتش بازی نے آسمان کو روشن کیا جس نے صدیوں پرانے تہوار میں جدید رنگ بھرا۔

لالٹینوں اور اجتماعات کے علاوہ تہوار کی خاص سوغات مون کیک نے بھی اس سال نئے ذائقوں اور علاقائی انداز میں دھوم مچائی۔

سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی میں دودھ کی جھلی اور دہی سے بنے مون کیک آن لائن پلیٹ فارمز پر بے حد مقبول ہوگئے ہیں۔

چین کے جنوب مغربی گوانگشی ژوانگ خودمختار خطے کے پوبی کاؤنٹی میں خشک نارنجی کے چھلکے سے بھرے مون کیک نے مٹھاس اور خوشبو کا انوکھا امتزاج پیش کیا۔

اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ توقع ہے کہ چین کی مون کیک مارکیٹ کی مالیت 2025 میں 32.5 ارب یوآن (تقریباً 4.57 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ جائے گی جو گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

ای کامرس پلیٹ فارم جے ڈی ڈاٹ کام کے مطابق 2025 میں ان کے آن لائن سپر مارکیٹ میں 950 سے زائد نئے برانڈز لانچ کئے گئے اور 50 ہزار سے زائد نئی مون کیک مصنوعات مارکیٹ میں پیش کی گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!