منگل, اکتوبر 7, 2025
تازہ ترینبلند پہاڑی چراگاہوں کی مٹی پر پانی جمع ہونے کے اثرات مرتب...

بلند پہاڑی چراگاہوں کی مٹی پر پانی جمع ہونے کے اثرات مرتب ہوتے ہیں،چینی سائنس دانوں کا انکشاف

چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے ہوانگ نان تبتن خودمختار پریفیکچر کی زی کو کاؤنٹی کی چراگاہ میں بھیڑیں چر رہی ہیں-(شِنہوا)

لان ژو(شِنہوا)چینی سائنس دانوں نے چھنگ ہائی۔تبت سطح مرتفع  کی بلند پہاڑی چراگاہوں میں مٹی کے کاربن اجزاء پر آبی تغیرات کے اثرات مرتب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت نارتھ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایکو انوائرمنٹ اینڈ ریسورسز (این آئی ای ای آر) کے مطابق یہ نئی تحقیق چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع پر کاربن سنک  کے افعال کا درست اندازہ لگانے اور ماحولیاتی تبدیلی کے تناظر میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے سائنسی بنیاد فراہم کرتی ہے۔

این آئی ای ای آر کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج معروف سائنسی جریدے کاٹینا میں شائع ہوئے ہیں۔

تحقیق کی قیادت کرنے والے محقق لی یوچھیانگ کے مطابق عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے پس منظر میں مٹی میں موجود نامیاتی کاربن  کی ترکیب اور اس کی پائیداری عالمی کاربن سائیکل پر گہرے اثرات ڈالتی ہے۔

لی کے مطابق مائیکروبیل نیکروماس کاربن اور پارٹیکولیٹ آرگینک کاربن مٹی میں مستحکم  اور غیر مستحکم  کاربن ذخائر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع نامیاتی کاربن کا ایک بڑا ذخیرہ ہے۔ اس خطے کی بلند پہاڑی چراگاہیں ماحولیاتی نظام میں جہاں آبی تغیرات مسلسل وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں، وہاں مٹی کے کاربن ذخائر پر پانی جمع ہونے کے اثرات اب تک پوری طرح سمجھے نہیں جا سکے تھے۔

تحقیقی ٹیم نے سطح مرتفع پر بلند پہاڑی سبزہ زاروں اور وٹ لینڈز کے درمیان 27 مقامات پر نمونے حاصل کئے۔

سائنسدانوں نے امینو شوگر جیسے اشاریوں کی پیمائش کے ذریعے آبی تغیرات کے مائیکروبیل نیکروماس کاربن اور پارٹیکولیٹ آرگینک کاربن پر اثرات اور مٹی کے نامیاتی کاربن میں ان کے کردار کا تجزیہ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے سطحی مٹی اور زیریں مٹی میں ان کے عمل کے پیچھے کارکردگی کے طریقہ کار کا بھی سراغ لگایا۔

لی نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا کہ اگرچہ وٹ لینڈز میں پانی جمع ہونے سے مٹی میں زیادہ نامیاتی کاربن ذخیرہ کیا جا سکتا ہے مگر اس میں غیر مستحکم کاربن اجزاء کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلی اور وٹ لینڈز کے زوال کے باعث اس علاقے میں مٹی کے کاربن ذخائر کے ضیاع کے خطرات سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!