منگل, اکتوبر 7, 2025
پاکستانسپریم کورٹ، چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، سماعت کی لائیو سٹریمنگ درخواستیں منظور

سپریم کورٹ، چھبیسویں آئینی ترمیم کیس، سماعت کی لائیو سٹریمنگ درخواستیں منظور

سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیس کی لائیو سٹریمنگ کی درخواستیں منظور کرلیں۔ منگل کو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت مصطفی نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ فل کورٹ تشکیل سے متعلق ہماری درخواست پر اعتراضات لگے، چیمبر اپیل دائر کی ہے اس پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ پہلے ہم آئینی بینچ پر اعتراض اور فل کورٹ کا معاملہ سنیں گے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی، لیکن ہم لائیو سٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے۔بعدازاں عدالت نے چھبیسویں آئینی ترمیم کی لائیو سٹریمنگ بارے درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!