منگل, اکتوبر 7, 2025
پاکستاناسد قیصر کا پیپلز پارٹی سے حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کا...

اسد قیصر کا پیپلز پارٹی سے حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کا مطالبہ، غیر مشروط ساتھ کی یقین دہانی

رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی سے حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر مشروط ساتھ دینے کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصرنے کہا کہ26ویں آئینی ترمیم کے ظلم ، انسانی حقوق خلاف ورزیوں میں پیپلز پارٹی شریک رہی ہے ،اب انہی مراعات سے فائدہ بھی اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس سب سے جان چھڑانا ،آئین کی بحالی چاہتی ہے تو عملی اقدام کرے، اگر پیپلز پارٹی آئین کی بحالی کی کوشش کرتی ہے تو آئیں اکٹھے بڑھتے ہیں، پی ٹی آئی بغیر شرط و معاہدے کے پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، ہمیں کچھ نہیں چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس ناجائز حکومت کو کندھا دیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی سے ہماری شرط صرف عدم اعتماد لانے کی ہے تاکہ معلوم ہوسکے وہ سنجیدہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے عدم اعتماد کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے گناہ شائد دھل جائیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!