منگل, اکتوبر 7, 2025
پاکستانکراچی، پولیس مقابلہ، اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی، پولیس مقابلہ، اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی پولیس نے مقابلے کے بعد اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق شہر قائد میں سعیدآباد یوسف گوٹھ کے علاقے میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور خطرناک بھتہ خور کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس کی شناخت محمد نواز ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی جو بدنامِ زمانہ صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا کارندہ ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق ملزم اشتہاری ہے اور کراچی پولیس کو بھتہ خوری، ڈکیتی، قتل اور اقدامِ قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو طبی امدا د کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!