اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ اہم کاروباری اداروں کی نئی کھیپ کو راغب کرے گا،...

ہانگ کانگ اہم کاروباری اداروں کی نئی کھیپ کو راغب کرے گا، سیکرٹری خزانہ

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے سیکرٹری خزانہ پال چن نے کہا  ہے کہ ہانگ کانگ حکومت کا  سٹریٹجک کاروباری اداروں کو راغب کرنے کا دفتر اگلے ماہ 10 سے زائد کاروباری اداروں کی فہرست کا اعلان کرے گا جو ہانگ کانگ میں کام شروع کریں گے۔

یہ کاروباری ادارے چینی مین لینڈ،  امریکہ، یورپ اور دیگر  علاقوں سے  تعلق رکھتے ہیں، ان میں سے نصف سے زیادہ مصنوعی ذہانت اور بڑے اعداد و شمار میں مہارت رکھتے ہیں جن میں سے کچھ اپنے شعبے میں معروف کاروباری ادارے ہیں۔

چن نے کہا کہ 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں داخل ہوتے ہوئے مجموعی طور پر مارکیٹ کے ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ستمبر سے گزشتہ جمعہ تک اوسط یومیہ کاروبار تقریباً 192 ارب ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 24.72 ارب امریکی ڈالر) تھا، جو اگست کے مقابلے میں دوگنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں ہانگ کانگ کے لسٹنگ سسٹم میں مسلسل اصلاحات اور جدت طرازی نے ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ کی کشش اور زندگی میں اضافہ کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!