ہانگ کانگ: چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے شعبہ امیگریشن کے مطابق یکم اکتوبر سے 5 اکتوبر کے درمیان چینی مین لینڈ سے 9 لاکھ 80 ہزار سے زائد سیاحوں کی ہانگ کانگ آمد ہوئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 35 فیصد زائد ہے۔
ہانگ کانگ حکومت کے امیگریشن کے ڈائریکٹر بینسن کووک نے بتایا کہ یکم اکتوبر کو قومی دن کے موقع پر چینی مین لینڈ سے 2 لاکھ 20 زار سیاح ہانگ کانگ آئے جو گزشتہ برس اسی دن آنے والے سیاحوں کی 1 لاکھ 77ہزارتعداد کی نسبت نمایاں اضافہ ہے۔
کووک نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت اور کمیونٹی کے مختلف شعبوں کی منعقدہ مختلف سرگرمیوں کی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ اب بھی اپنی کشش رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال آمدورفت 30 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔
