اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجڑواں شہروں میں 4 روز بعد راستے کھل گئے، نظام زندگی بحال،...

جڑواں شہروں میں 4 روز بعد راستے کھل گئے، نظام زندگی بحال، میٹرو سروس جزوی فعال کردی گئی

اسلام آباد/ راولپنڈی : پی ٹی آئی کے ڈی چوک پر احتجاج کے بعد جڑواں شہروں میں 4 روز بعد راستے کھلنے سے نظام زندگی بحال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈی چوک پر احتجاج کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں 4 روز بعد راستے کھلنے سے نظام زندگی بحال ہوگیا،کنٹینرز سڑکوں اور پلوں کے نیچے سے ہٹا کرسڑک کنارے رکھ دیئے گئے، میٹرو سروس بھی جزوی طور پر بحال کردی گئی جس سے مسافروں کو کئی دن سے سفر میں درپیش مشکلات سے نجات ملی ہے۔

پاک سیکرٹریٹ، نجی دفاتر اورسکول کھول دیئے گئے ہیں،  جناح ایونیو، ایکسپریس، سرینگرہائی وے، فیض آباد سمیت اہم شاہراؤں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔تاہم ریڈ زون تاحال سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک کے مقام پر بدستوربند ہے جبکہ سرکاری ملازم اور شہری مارگلہ روڈ کا استعمال کررہے ہیں۔اس حوالے سے شہریوں نے کہا ہے کہ احتجاج ہرجماعت کا حق ہے لیکن شہرکی بندش مسئلے کا حل نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!