اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمیانوالی،سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک،8 فرار

میانوالی،سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک،8 فرار

میانوالی: سی ٹی ڈی نے میانوالی کے علاقے مکڑ وال میں کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی نے انٹلیجنس اطلاعات پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی اس دوران شرپسندوں کیساتھ فائرنگ تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، 7 کلاشنکوف، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جبکہ مکڑوال کے قریب ناکہ بندی کر کے فرار ہونیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے میانوالی  پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی تھی لیکن کارروائی کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیاگیا ہے۔بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!