ریاض : سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بلند عمارت کی تعمیر دوبارہ شروع کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت جدہ ٹاور کی تعمیر کاکام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔
7 سال قبل ملک بھر میں انسداد بدعنوانی کے خلاف مہم کے دوران روک دی گئی تھی، تاہم اب ترقیاتی کنسورشیم جدہ اکنامک کمپنی نے اعلان کیا کہ ٹاور 2028 ء تک مکمل ہو جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہزار میٹر اونچی عمارت تقریبا ایک تہائی مکمل ہوچکی تھی تاہم 2017ء میں انسداد بدعنوانی مہم کے تحت کئی اہم شخصیات بشمول مرکزی ٹھیکیدار اور منصوبے کی مالی معاونت کرنیوالے ایک گروہ کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس سے عمارت کی تعمیر کا کام رک گیا تھا۔
