پیر, ستمبر 8, 2025
انٹرنیشنلکروشیا میں جاپانی جارحیت اور فسطائیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ...

کروشیا میں جاپانی جارحیت اور فسطائیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام

کروشیاکے شہر زغرب میں کروشیا کے سابق صدر سٹیپان میسچ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

زغرب(شِنہوا)کروشیا میں چینی سفارت خانے کی طرف سے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔

 کروشیا کے سابق صدر سٹیپان میسِچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی عوام نے فسطائیت پر فتح کے لئے بے شمار قربانیاں دیں اور اس فتح نے ثابت کیا ہے کہ امن کو برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر قائم کیا جانا چاہیے۔

سابق صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کروشیا اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

چینی سفارتخانے کے قائم مقام ناظم الامور  وانگ پینگ نے فسطائیت مخالف عالمی جنگ کے دوران چینی عوام اور یوگوسلاویہ کی تمام قوموں بشمول کروشیا کے عوام کے درمیان باہمی مدد کی تاریخ کا ذکر  کیا۔ انہوں نے بہتر دنیا بنانے کے لئے چین کے خیالات اور منصوبوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ چین دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

تقریب میں کروشیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد نمائندے شریک ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!