چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر ژانگ یی میں ڈان شیا نیشنل جیولوجیکل پارک میں سیاح بارش میں ڈان شیا کے زمینی منظرسے لطف اندوز ہورہے ہیں-(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)قدیم شاہراہ ریشم کے ایک اہم راستے حہ شی راہداری کو اجاگر کرنے کے لئے ایک سیاحتی تشہیری تقریب شنگھائی میں منعقد ہوئی، جس میں سفارتکاروں، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اس قدیم راہداری کی ہزاروں سال پرانی تاریخ کو دریافت کرنے اور تعاون کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔
حہ شی راہداری چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں تقریباً ایک ہزار کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ یونیسکو کے عالمی ورثہ کے 5 مقامات اور 50 سے زائد غاروں کا مسکن ہے اور شاہراہ ریشم کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں کی ایک بڑی منزل سمجھا جاتا ہے۔
اس تقریب میں تصویری نمائش، غیر مادی ثقافتی ورثے کی جھلکیاں اور حہ شی راہداری کی مقامی خصوصی مصنوعات کی نمائش شامل تھی۔ اس راہداری کے ساتھ واقع شہروں جیسے ژانگ یی اور جیوچھوان کے نمائندوں نے اپنی ثقافت اور سیاحتی مواقع پیش کئے۔
گانسو صوبے کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر گونگ جیا جیا نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب دنیا بھر کی مزید توجہ گانسو کی طرف مبذول کرائے گی۔
گانسو کے نائب گورنر وانگ بِنگ نے اس موقع پر دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کو گانسو اور حہ شی راہداری کی منفرد ثقافت دیکھنے کی دعوت دی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link