پیر, ستمبر 8, 2025
انٹرنیشنلجاپانی جارحیت کے خلاف چینی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت...

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہنگرین ورکرز پارٹی کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

ہنگری کے شہر بوداپست میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی 80 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے ہنگرین ورکرز پارٹی کے صدر گیولا تھورمر خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بوداپست(شِنہوا)ہنگرین ورکرز پارٹی نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بوداپست میں ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب پارٹی کے قومی صدر دفتر میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے اراکین، حامیوں اور ہنگری میں چینی سفارت خانے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے چینی عوام کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور تاریخ کے اسباق کو یاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ہنگرین ورکرز پارٹی کے صدر گیولا تھورمر نے اپنے خطاب میں 14 سالہ طویل جدوجہد کے دوران چینی عوام کو متحد کرنے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے جنگ کے دوران جانی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ چینی شہریوں نے جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے یہاں تک کہ حملہ بھی کیا جا سکتا ہے لیکن اسے کبھی شکست نہیں دی جاسکتی۔

گیولا تھورمر نے مزید کہا کہ چین کی فتح نے نہ صرف اس کی خودمختاری کا تحفظ کیا بلکہ ایشیا اور یورپ میں فسطائیت کے مزید پھیلاؤ کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گیولا تھورمر نے تاریخی سبق کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کے عوام نے بھی دوسری عالمی جنگ کی تباہ کاریوں کا سامنا کیا اور ہنگری کے عوام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایسی بربادی دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج عوامی جمہوریہ چین دنیا میں امن اور استحکام کی ایک اہم ضمانت ہے۔ تھورمر نے بتایا کہ ہم چین کی خارجہ پالیسی کی حمایت کرتے ہیں اور مستقبل کی ترقی کی ضمانت کے طور پر چین کے ساتھ ہنگری کے تزویراتی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

چینی سفارتخانے کے ناظم الامور یانگ چھاؤ نے سفیر گونگ تاؤ کی جانب سے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی عوام کی فتح دنیا بھر میں فسطائیت کے خلاف جدوجہد کا ایک اہم حصہ تھی اور اس نے انسانی تہذیب اور عالمی امن کے تحفظ میں بڑا کردار ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!