پیر, ستمبر 8, 2025
تازہ ترینپی سی بی کا پاکستان،سری لنکا اور افغانستان کی تین ملکی سیریز...

پی سی بی کا پاکستان،سری لنکا اور افغانستان کی تین ملکی سیریز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان،سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پہلی بارٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریزکی میزبانی کرے گا،ٹرائی سیریز 17 تا 29 نومبرراولپنڈی اور لاہور میں ہوگی،17 نومبر کو پہلا میچ پاکستان اور افغانستان، راولپنڈی میں کھیلیں گے۔

19 نومبرکوسری لنکا اورافغانستان کامیچ راولپنڈی میں کھیلاجائےگا،یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا،باقی پانچ میچزلاہورمیں کھیلےجائیں گے،فائنل 29 نومبرقذافی سٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔

چیف اپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ یہ ٹرائی سیریز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!