پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون جاری ، 75 ہزار 886 میٹرک ٹن گندم ضبط اور 88 گودام سیل کردیے گئے ،ضبط شدہ گندم کے آٹے کو متعلقہ اضلاع کی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا ۔ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق پنجاب کی 10 ڈویژن سے 2 لاکھ 5 ہزار 271 میٹرک ٹن گندم کی چیکنگ کی گئی،
اس دوران 184 گوداموں کی چیکنگ کی گئی اور 88 گودام سیل کیے۔، لاہور ڈویژن سے 31 ہزار 906 ، گوجرانولہ اور گجرات ڈویژن سے 9 ہزار 128 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئیں جب کہ سرگودھا ڈویژن سے 1906 ، راولپنڈی 6 ہزار 498 اور ساہیوال سے 5 ہزار 147 میٹرک ٹن گندم ضبط کی گئی۔ اسی طرح، بہاولپور ڈویژن سے 1796 ، ڈی جی خان سے 4 ہزار 748 میٹرک ٹن، فیصل آباد ڈویژن سے 1618 اور ملتان ڈویژن سے 13 ہزار 139 میٹرک ٹن گندم ضبط کی گئی۔
