ملک بھر میں آج یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سےمنایا جا رہا ہے،1965میں آج کے روز پاکستانی شاہینوں نے فضاؤں پر تسلط قائم کیا،چار گنا بڑے دشمن کا غرورخاک میں ملایا۔
بہادرسپوتوں کےسامنےبھارتی جہاز تنکوں کی طرح بکھرگئے، اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے گراکر ریکارڈ قائم کیا،بھارت کو مجموعی طورپرایک سو چار جہازوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کےتمام بہادر سپوتوں کوخراج تحسین کیا ہے،یوم فضائیہ پر پیغام میں کہا کہ فخر ہےکہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔
وزیرعظم کاکہنا تھاکہ پاک فضائیہ نےمعرکہ حق بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردارادا کیا،پاک فضائیہ نے دشمن کوچاروں شانے چت کرکےدنیا کو حیرت زدہ کردیا،پاک فضائیہ کی ناقابل تسخیر کثیر الجہتی جنگی صلاحیتیں ان کی جدت کا ثبوت ہیں۔
