نواب شاہ: نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں قومی شاہراہ سنگرہ موری پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قاضی احمد، نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ مسافر کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی، حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
