ابوجا: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے سرحدی علاقے کے ایک گاوں دارل جمال میں شدت پسندوں کی ایک وحشیانہ کارروائی میں7 فوجیوں سمیت 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابقیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دارل جمال کے مکین جو طویل عرصے تک بے گھر ہو چکے تھے حالیہ چند مہینوں میں اپنے گاں واپس آئے تھے۔
موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے گاوں میں داخل ہو کر بے رحمی سے فائرنگ کی اور کئی مکانات کو آگ لگا دی۔ شدت پسندوں نے 20 سے زائد مکانات اور 10 بسوں کو بھی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں افراتفری اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔
نائجیریا کی فوج نے اس حملے کے بعد اعلان کیا کہ دہشت گرد تنظیموں، بشمول بوکو حرام اور دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
