غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری حملوں میں مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کا گزشتہ رات سے جاری ہے۔
گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 67 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ غزہ سے 2 راکٹ فائر کیے گئے،ایک راکٹ کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا جبکہ دوسرا کھلے علاقے میں گرا۔
