اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینریموٹ سینسنگ تھرمل انفراریڈ تصاویر پر مبنی دنیا کا پہلا اٹلس بیجنگ...

ریموٹ سینسنگ تھرمل انفراریڈ تصاویر پر مبنی دنیا کا پہلا اٹلس بیجنگ میں جاری

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قائم بین الاقوامی ریسرچ سنٹر آف بگ ڈیٹا فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز(سی بی اے ایس) نے  ریموٹ سینسنگ تھرمل انفراریڈ امیجز پر مشتمل دنیا کا پہلا اٹلس جاری کیا ہے جس سے پائیدار ترقی کی تحقیق کے لیے انتہائی  اہم ڈیٹا سپورٹ فراہم ہوئی ہے۔

یہ اٹلس  ایس ڈی جی  ایس اے ٹی -1 سیٹلائٹ کے ذریعے حاصل کیے گئے ڈیٹا پر مبنی ہے، جسے نومبر 2021 میں خلا میں بھیجا  گیا تھا اور یہ دنیا کا پہلا خلائی سائنس سیٹلائٹ ہے جو پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے ایجنڈے2030   کے لیے وقف ہے۔

سی بی اے ایس کے ڈائریکٹر گو ہواڈونگ نے بیجنگ میں پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے بگ ڈیٹا پر چوتھے بین الاقوامی فورم کی افتتاحی تقریب  سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اٹلس میں دنیا بھر کے 118 مختلف خطوں کے 10 مختلف قسم کے  ارضیاتی مناظر شامل ہیں، جو دریاں، جھیلوں، سمندروں، پہاڑوں، اور صحراوں کی خصوصیات کے ساتھ ساتھ  صنعتی اخراج جیسی انسانی سرگرمیوں   اور تھرمل  انفراریڈ  سے ہونے والی شہری تبدیلیوں  کی منظر کشی کرتے ہیں۔

گو نے کہاکہ سطح  زمین پر درجہ حرارت  میں فرق اور متحرک تبدیلیوں کا انسان کی سماجی اقتصادی سرگرمیوں، صنعتی پیداواری حالات اور جیومورفک خصوصیات سے گہرا تعلق ہے اور یہ کہ  اٹلس سطحی توانائی کے توازن، موسمیاتی تبدیلی اور شہری علاقوں میں قدرتی علاقوں کی نسبت زیادہ گرمی کے  اثرات کے ساتھ ساتھ زرعی نگرانی اور قدرتی آفات  کی پیش گوئی  کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!