اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں انتظامی نظرثانی نظام سے انتظامی تنازعات حل کرنے کی کوششیں...

چین میں انتظامی نظرثانی نظام سے انتظامی تنازعات حل کرنے کی کوششیں تیزکردی گئیں

بیجنگ: چین میں انتظامی نظرثانی نظام کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے انتظامی تنازعات حل کرنے کی کوششیں تیز کی گئی ہیں۔

وزارت انصاف کے عہدیدار کانگ شیانگ چھوان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں  رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران انصاف کے انتظامی اداروں کو انتظامی نظر ثانی کے  2لاکھ 92 ہزار مقدمات موصول ہوئے جن میں سے2 لاکھ25 ہزار مقدمات نمٹائے گئے۔

کانگ نے  بتایاکہ انتظامی نظرثانی کا نظام  حکومتی اداروں کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے ایک نگران طریقہ کار اور انتظامی تنازعات حل کرنے کا ایک معاون  نظام ہے، جو افراد اور کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کا  ایک کلیدی ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں، انتظامی نظر ثانی مقدمات کی تعداد میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو  انتظامی نظر ثانی قانون پر نظرثانی  کی بدولت ہوا ہے، انتظامی تنازعات کی ایک وسیع رینج کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے نظر ثانی قانون سے مدد ملی ہے۔

کانگ  نے بتایا کہ  نمٹائے گئے مقدمات کا تقریباً 90 فیصد یا2لاکھ2ہزار مقدمات انتظامی  قانونی عدالتوں سے باہرحل کیے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.6 فیصد پوائنٹ زیادہ ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!