اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے صدر اور سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین کی...

چین کے صدر اور سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین کی بیجنگ میں ملاقات

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے  سوڈان کی خود مختار کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کی، جو چین-افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے  سربراہی اجلاس 2024  میں شرکت کے لیے بیجنگ میں ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں صدرشی نے کہا کہ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ  ہے اور ان کا ملک  سوڈان کے ساتھ  تزویراتی شراکت داری کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے  کا خواہاں ہے۔

چین کے صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ  دونوں ممالک دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے سربراہی اجلاس کے  فیصلوں  پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

صدر شی نے کہا کہ چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں سوڈان کی حمایت اور امید  کرتا ہے کہ سوڈان میں  جلد از جلد امن اور استحکام بحال  ہوگا۔

چینی صدر نے کہا کہ  ان کا ملک کثیر جہتی مواقع پر سوڈان کے لیے انصاف کو برقرار رکھے گا اور سوڈان کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے ایک بیرون سطح پر ایک  مستحکم ماحول  پیدا کرنے کے لیے کوشش کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!