نان چھانگ: چین کے مشرقی صو بے ژی جیانگ کے سابق سینئر سیاسی مشیر ژو کونگ جیو کے خلاف رشوت ستانی مقدمے کی سماعت گزشتہ روز جیانگ شی صوبے کی ایک عدالت میں ہوئی۔
عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ژی جیانگ صوبائی کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سابق رکن اور کمیٹی کے سابق نائب سربراہ ژو پر10کروڑ50لاکھ یوآن سے زیادہ (تقریباً 1کروڑ48لاکھ ڈالر) کی رقم اور قیمتی چیزیں رشوت کی صورت میں لینے کا الزام ہے۔
استغاثہ کے مطابق، 2002 اور 2022 کے درمیان، ژو نے مبینہ طور پر اپنے مختلف عہدوں بشمول شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کے صدر اور ژی جیانگ کے نائب گورنرکی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا اورکمپنیوں کی لسٹنگ،فنانسنگ اور قرضوں اور انٹرپرائز آپریشن جیسے معاملات میں دوسروں کو فائدہ پہنچایا۔
عدالتی بیان کے مطابق، مقدمے کی سماعت کے دوران، استغاثہ، ملزم اور اس کے دفاعی وکیل نے شواہد کا جائزہ لیا۔
ژو نے اپنے حتمی بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا۔فیصلہ بعد ازاں سنایا جائے گا۔
