بیجنگ: چین نے افریقہ کے ساتھ تعلیمی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بیجنگ میں تعلیم اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے چین-افریقہ-یونیسکو مذاکرات کا گزشتہ روزانعقاد کیا گیا جس میں چین، افریقہ اور یونیسکو کے 40 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے بعد وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اجلاس میں تعلیم اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں چین-افریقہ تعاون کے اقدام سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔
بیان کے مطابق اجلاس میں چینی اور افریقی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کے منصوبے کا اعلان اور چینی زبان اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعلیم اور اساتذہ کی تربیت جیسے شعبوں میں چین افریقہ تعاون کے لیے پانچ مراکز کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔
