اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نامزد

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نامزد

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر کے سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیاہے جس کے تحت عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!