اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹہنی سنگھ کا اسلام بارے وسیع علم حاصل کرنے کا انکشاف

ہنی سنگھ کا اسلام بارے وسیع علم حاصل کرنے کا انکشاف

ممبئی: گلوکار یویو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے مذہبی بزرگوں اور صوفیوں سے اسلام کے بارے میں علم حاصل کیا تھا۔

حال ہی میں یویو ہنی سنگھ نے بھارتی صحافی کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے اپنی اسلامی تعلیمات کے بارے میں کُھل کر بات چیت کی۔

ہنی سنگھ نے کہا کہ میں سال 2007 میں پنجاب کے شہر موہالی منتقل ہوا تھا، میں اُس وقت مقبول نہیں تھا، صرف ایک عام سا میوزک پروڈیوسر تھا جسے کوئی بھی نہیں جانتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ موہالی آنے کے بعد مجھے اسلام کے چند مذہبی لوگوں سے ملنے کا موقع ملا جنہوں نے مجھے اسلام کے بارے میں بنیادی علم دیا اور پھر آہستہ آہستہ مجھے اسلام کے علم میں دلچسپی ہونے لگی کیونکہ میرے ذہن میں کافی سوال بھی تھے جن کے جواب جاننا چاہتا تھا۔

گلوکار نے کہا کہ میں نے اُن مذہبی بزرگوں اور صوفیوں کے ذریعے اسلام کے بارے میں وسیع علم حاصل کیا، اس دوران مجھے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں معلوم ہوا، مجھے مسلمانوں کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں علم ہوا۔

ہنی سنگھ نے کہا کہ میں بڑے ہی دھیان اور غور سے اُن بزرگوں کی باتیں سُنتا تھا کہ اُنہوں نے مجھے بتایا کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کیا کردار بیان کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اُن بزرگوں سے ترک سوال بھی کرتا تھا کہ ایسا کیوں ہے؟ یا ایسا کیوں ہوا؟ اور وہ مجھے میرے ہر سوال کا جواب دیتے تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!