اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجلسہ رکوانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے کئے جارہے، ہم نے بھی رکاوٹیں ہٹانے...

جلسہ رکوانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے کئے جارہے، ہم نے بھی رکاوٹیں ہٹانے کاپورا انتظام کیا ہوا ہے،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے شروع کردیئے ہم نے بھی رکاوٹیں ہٹانے کاپورا انتظام کیا ہوا ہے، پنجاب پولیس اسلام آباد میں تعینات کر کے صوبے کو کچے کے ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے،(آج) کا سورج بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے جعلی حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کردیئے ہیں، جلسہ گاہ میں پولیس کی جانب سے تھوڑ پھوڑ اور سامان اٹھانے کی خبریں آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پورے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں تعینات کر کے صوبے کو کچے کے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسہ (آج) اتوار کو ہے مگر جعلی حکومت کے اوسان ابھی سے خطا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کا سورج عمران خان کی رہائی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، پورے ملک سے نوجوان اسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی رکاوٹیں نوجوانوں کے جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں عظیم الشان قافلہ جلسے میں شرکت کرے گا،راستے میں کسی بھی رکاوٹ کو ہٹانے کیلئے پورا انتظام کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!