اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجنگ ستمبر1965ء،وزیراعظم کا پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت

جنگ ستمبر1965ء،وزیراعظم کا پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 1965ء میں شجاعت کا مظاہرہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائیہ کے جوانوں نے تاریخ رقم کی، بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

تفصیلات کے مطابق یوم فضائیہ کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7 ستمبر 1965ء کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری، شجاعت کی تاریخ رقم کی، عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا، پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!