یہ شِنہوا نیوز ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کئے جس میں بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اقدام بھارت کے روس سے تیل خریدنے کے ردعمل میں اُٹھایا گیا ہے۔
یہ حکم نامہ اعلان کے 21 روز بعد مؤثر ہوگا جس کے نتیجے میں بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ جائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جمعرات کے روز سے 25 فیصد ڈیوٹی الگ سے نافذ العمل ہوگی۔
