جیسے جیسے چین بھر میں شدید گرمی کی لہر پھیل رہی ہے ٹھنڈے موسم والے سیاحتی مقامات کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے بلند پہاڑی ضلع ویننگ میں پیر کے روز ایک رنگا رنگ مشعل میلے کے ساتھ گرمیوں کے سیاحتی سیزن کا آغاز ہوا جس میں ہزاروں سیاحوں نے شرکت کی ہے۔
تقریب کے شرکا نے اوسطاً 18 ڈگری کے خوشگوار موسم میں روایتی گیتوں، رقص اور شعلہ انگیز تقریبات کا لطف اٹھایا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو ژینگ یانگ، سیاح
"میں شان ڈونگ سے آئی ہوں اور اپنے خاندان کو بھی ساتھ لائی ہوں۔ یہاں کا درجہ حرارت صرف 18 ڈگری ہے۔ ناقابلِ یقین حد تک ٹھنڈا موسم ہے! یہاں موسم زبردست اور ہوا بالکل تازہ ہے۔ یہاں کے مناظر دلکش جبکہ لوگ بہت ہی خوش اخلاق اور مہمان نواز ہیں۔”
شدید گرمیوں کے دوران چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر لودی میں بھی پہاڑی تفریحی مقامات اور پانی سے بھرپور سرگرمیوں کے باعث سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لیو روئی ہو، چیئرمین، مقامی سیاحتی کمپنی
"ہم نےسیاحوں کے لئے رافٹنگ (کشتی رانی ) کے مخصوص راستے تیار کئے ہیں۔سیاحوں کی آراء کی روشنی میں پانی کے بہاؤ اور اتار چڑھاؤ کو بھی بہتر انداز میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ یہ تجربہ مزید دلچسپ اور سنسنی خیز بن جائے۔ اردگرد کا قدرتی ماحول بالکل صاف ستھرا اور محفوظ ہےجو سیاحوں کو فطرت سے حقیقی معنوں میں جُڑنے کا موقع دیتا ہے۔ یہاں وہ تازہ ہوا میں سانس لے سکتے ہیں اور دلکش مناظر سے بھرپور لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔”
ویننگ /لودی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین میں گرمی کے دوران ٹھنڈے علاقوں کی سیاحت میں تیزی
صوبہ گوئی ژو میں مشعل میلے سے سیاحتی سیزن کا آغاز
افتتاحی تقریب میں روایتی رقص و موسیقی کے مظاہرے
ضلع ویننگ میں درجہ حرارت 18 ڈگری، موسم خوشگوار
صاف فضا اور قدرتی ماحول نے علاقے کو پرکشش بنا دیا
شان ڈونگ سے آئے سیاح دلکش مناظر سے لطف اندوز
لودی کے تفریحی مناظر سیاحوں کو اپنی جانب کھینچنے لگے
کشتی رانی کے ٹریکس سیاحوں کے مشورے سے بہتر بنا دئیے گئے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link