اتوار, اگست 10, 2025
تازہ ترینامریکی کیمیکل کمپنی کیبوٹ کا چینی منڈی میں طویل مدتی سرمایہ کاری...

امریکی کیمیکل کمپنی کیبوٹ کا چینی منڈی میں طویل مدتی سرمایہ کاری کا عزم

کیبوٹ کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو  آفیسر شان کیوہین نے چین کے ساتھ کمپنی کی طویل مدتی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین دنیا بھر میں کمپنی کی سب سے بڑی آمدنی والی مارکیٹ بن چکا ہے۔

کیبوٹ کارپوریشن ایک امریکی ادارہ ہے جو خصوصی کیمیکل اور اعلیٰ کارکردگی والےمیٹریلز تیار کرتا ہے۔ کمپنی  نے چین کی منڈی میں داخل ہونے کے بعد سے گزشتہ 30 برسوں کے دوران شاندار کاروباری نتائج حاصل کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): شان کیوہین، صدر و چیف ایگزیکٹو،  کیبوٹ کارپوریشن

"ان برسوں میں چین میں ہماری شراکت داری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آج کیبوٹ کارپوریشن کی عالمی آمدنی کا تقریباً 25 فیصد حصہ چین سے آتا ہے۔ آمدنی کے لحاظ سے چین کیبوٹ کے لئےسب سے بڑی مارکیٹ بن چکا ہے، یہاں ٰتک کہ ہمارے اپنے ملک امریکہ سے بھی بڑی مارکیٹ ۔ میرے خیال میں یہ ترقی چین سے ہماری لمبے عرصے کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ہم نے کئی برس پہلےشنگھائی میں اپنی پہلی مشترکہ منصوبہ بندی کا آغاز کیا تھا اور اب اسے بڑھا کر چین بھر میں 9 پیداواری مراکز تک پھیلا دیا ہے۔”

کیوہین کا کہنا تھا کہ چین میں سازگار کاروباری ماحول ہی وہ بنیادی وجہ ہے جس نے کمپنی کے اعتماد کو طویل مدتی بنیادوں پر مستحکم کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): شان کیوہین، صدر و چیف ایگزیکٹو، کیبوٹ کارپوریشن

"میری نظر میں یہاں کی معیشت ہمیشہ سے متحرک رہی ہے اور جدت پسندی کا ایک بڑا ذریعہ بنی ہے۔ جب بھی میں یہاں واپس آتا ہوں تو مجھے شنگھائی میں ہر بار یہ جدت عملی شکل میں نظر آتی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ شنگھائی میں موجود یہ دوراندیش، اختراعی اور کاروباری جذبے سے بھرپور ماحول ہی وہ مضبوط بنیاد ہے جس کی وجہ سے ہم نے یہاں اپنا فعال  مرکز قائم کیا۔ میرے خیال میں یہی عناصر ہمیں چین میں اپنی موجودگی مزید بڑھانے کا طویل مدتی اعتماد فراہم کرتے ہیں۔”

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین، کیبوٹ کارپوریشن کی سب سے بڑی عالمی منڈی بن گیا

امریکی کمپنی کی چین میں موجودگی کو 30 برس ہو گئے

کیبوٹ کے چین میں 9 پیداواری مراکز فعال ہیں

کمپنی کی 25 فیصد سے زائد آمدنی چین سے ہو رہی ہے

آپریشنل ہیڈکوارٹر شنگھائی میں قائم

شنگھائی میں پہلی مشترکہ منصوبہ بندی کا آغاز

چین کا متحرک ماحول جدت کی بنیاد قرار

کیبوٹ کا چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا اعلان

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!