چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے چھنگ دو میں ورلڈ گیمز 2025 کی افتتاحی تقر یب کے دوران پرچم بردار ہوانگ ژانگ جیا یانگ تما شائیوں کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلا رہی ہے۔(شِنہوا)
چھنگ دو (شِنہوا) چینی اسٹیٹ قونصلر شین یی چھن نے تیان فو انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جمعرات کی رات ورلڈ گیمز کے با رہویں ایڈیشن کا افتتاح کر دیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ چینی مین لینڈ پر ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جو اولمپک پروگرام کا حصہ نہیں ہیں (یا ابھی تک شامل نہیں کیے گئے)۔
ایک اور تاریخی لمحے میں چھنگ دو ورلڈ گیمز کی مشعل برداری کی تقریب 26 جولائی کو سان شنگ دوئی میوزیم میں منعقد ہوئی جو چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کا ثقافتی مرکز ہے۔
اس یادگار موقع پر 120 مشعل برداروں نے شرکت کی۔
